ٹرینٹ جونسٹن ہیڈ کوچ مقرر

ٹرینٹ جونسٹن ہیڈ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( نیٹ نیوز) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹرینٹ جونسٹن آسٹریلیا ڈومیسٹک ٹیم نیوساؤتھ ویلز کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ انہیں ٹریور بیلس کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، بیلس نے انگلش ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے بعد نیوساؤتھ ویلز کو چھوڑ دیا تھا۔
سالہ جونسٹن گزشتہ نو ماہ سے بلیوز کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ منسلک ہیں اور وہ نیوساؤتھ ویلز کے مستقل کوچ بننے کے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ انہیں آئرلینڈ کی جانب سے 97 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں آئرش ٹیم کے کپتان تھے اور اس ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف یادگار فتوحات حاصل کی تھیں۔