پی سی بی نے تین ملکی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے تین ملکی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کے دورے کے بعد پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ رواں سال اگست میں ہو گا۔ جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز کراچی میں کھلیں جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ نیشنل اسٹیڈیم کے بجائے ساؤتھ اینڈ کلب میں ہوں گے،جہاں اسٹیڈیم کے ساتھ ہی ٹیموں کی رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی