کوپا امریکہ فٹبال، چلی اور بولیویا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

کوپا امریکہ فٹبال، چلی اور بولیویا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

سانتیاگو ( نیٹ نیوز) کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں چلی نے بولیویا، ایکواڈور نے میکسیکو کو ہرا دیا۔ دو فتوحات کے ساتھ چلی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ بولیویا کی ٹیم بھی شکست کے باوجود لاسٹ ایٹ تک رسائی میں کامیاب رہی۔ چلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں ایکواڈور نے میکسیکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دی، اس کے ساتھ ہی ایکواڈور میں متواتر دو ناکامیوں کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا لیکن وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، میکسیکن ٹیم کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں چلی نے بولیویا کو یک طرفہ مقابلے میں 5-0 گولز سے زیر کر کے دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا دیا۔ بولیویا کی ٹیم شکست کے باوجود بہترین گول اوسط کی بناء پر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی