گال ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، وقار

گال ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، وقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال( نیٹ نیوز) غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ہیڈ کوچ حیرت سے دنگ رہ گئے،وقار یونس کا کہنا ہے کہ بولرز نے اپنا حق ادا کیا، بیٹسمینوں نے کام خراب کر دیا،غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے میچ کے باقی 2 روز بھاری محسوس ہونے لگے۔پاکستان نے گال ٹیسٹ کے تیسرے روز اچھی بولنگ سے سری لنکا کو 300رنز تک محدود کیا، مگر پھر ناقص بیٹنگ سے خود اپنے لیے مسائل بھی پیدا کرلیے، ہیڈ کوچ وقار یونس نے اس کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا، پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں اس سے بہت بہتر کارکردگی پیش کرسکتے تھے، بدقسمتی سے خراب شاٹ سلیکشن نے کام بگاڑ دیا،اب ٹیم اس حالت میں ہے کہ باقی 2 روز کا کھیل بھی بہت بھاری محسوس ہونے لگا ہے، ہمیں نقصان کی تلافی کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔