آذربائیجان گیمز میں تمغوں کی دوڑ جاری ٗ روس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

آذربائیجان گیمز میں تمغوں کی دوڑ جاری ٗ روس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باکو ( نیٹ نیوز )باکو میں جاری یورپین گیمز میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے۔ آٹھویں روز تک روس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میزبان آزربائیجان کی دوسری پوزیشن ہے۔ آزربائیجان کے شہر میں جاری پہلی یورپین گیمز کے آٹھویں روز ڈائیونگ مقابلوں سے دن کا آغاز ہوا۔ مینز ، ویمنز نے کرتب اور مہارتیں دکھائیں۔ ایروبک جمناسٹک نے فن کے مظاہرے کیے اور خوب داد وصول کی ۔آرٹسٹک جمناسٹک میں ایتھلیٹس نے گویا سب کے دل جیت لیے۔ شوٹنگ ، ٹیبل ٹینس اور تیکوانڈو والوں نے بھی اپنی پھرتیاں اور مہارتیں دکھائیں۔ میڈلز کی دوڑ میں روس سب سے آگے ہے۔ چھبیس گولڈ میڈلز نے روسی ایتھلیٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ میزبان آزربائیجان نے بارہ سونے کے تمغے جیتے ان کا دوسرا نمبر ہے۔ ہنگری تیسرے، بیلاروس چوتھے جبکہ جرمنی پانچویں نمبر پر ہے روسی کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی طرح محنت سے کھیل پیش کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں گے اور جس طرح محنت سے کھیلے ہیں یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔