عمر اکمل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لائسیسٹرشائر کی جیت

عمر اکمل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لائسیسٹرشائر کی جیت

برمنگھم( نیٹ نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمر اکمل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لائسیسٹرشائر نے واروکشائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں واروکشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے، ٹم ایمبروس 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ولیم پورٹرفیلڈ 40 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کلنٹ میکائے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لائسیسٹرشائر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عمر اکمل 52 اور نیل اوبرائن 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اولیور، گورڈن اور پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی