میکسویل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے ناٹنگھم شائر کو 40 رنز سے ہرا دیا

میکسویل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے ناٹنگھم شائر کو 40 رنز سے ہرا ...

لیڈز( نیٹ نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گلین میکسویل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے ناٹنگھم شائر کو 40 رنز سے ہرا دیا، ناٹنگھم کی ٹیم 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی، سامٹ پٹیل کی 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ میکسویل نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے یارکشائر نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 209 رنز بنائے، میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اینڈی ہوڈ 70 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں ناٹنگھم شائر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ا 6 وکٹوں پر 169 رنز تک محدود رہی، سامٹ پٹیل نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ان کی 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی