انڈر 20 مینز ورلڈ کپ،مالی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

انڈر 20 مینز ورلڈ کپ،مالی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

آکلینڈ ( نیٹ نیوز) فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ میں مالی نے سینیگال کو 3-1 گولز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر 20 ورلڈ کپ اختتام پذیر ہو گیا، ہفتے کو تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں مالی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سینیگال کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ایڈاما نے دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی