انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز8 جولائی سے شروع ہوگی

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز8 جولائی سے شروع ہوگی

لندن ( نیٹ نیوز ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز8 جولائی سے شروع ہوگی ٗ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے کھیلے جائیں گے ٗ دورے کا آغاز 25 جون سے پریکٹس میچ کے ساتھ ہوگا ٗ ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگا ۔سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ، ایک ٹوئنٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ انگلینڈ کی سرزمین کھیلی جانے والی اس سیریز کاآغاز آسٹریلوی ٹیم پریکٹس میچز سے کرے گی۔ پہلا پریکٹس میچ 25 سے 28جون تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا پریکٹس میچ یکم سے 4جولائی تک کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔

پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12جولائی تک کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے آسٹریلوی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 23 سے 25 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 29 جولائی سے 2 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 اگست تک کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی