ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ٗ چین نے نیدرلینڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ٗ چین نے نیدرلینڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو ( نیٹ نیوز ) ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں چین نے حریف نیدرلینڈز کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا جبکہ جرمنی اور ناروے کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ اے کی ٹیمیں چین اور نیدرلینڈز فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے جو کہ ناکام رہے تاہم چین کی وانگ لیزی نے انجری ٹائم میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے کامیاب کروا دیا ۔ ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیم جرمنی اور ناروے میں مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
اور میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔ ناروے کی جانب سے مارین مجیلڈی اور جرمنی کی طرف سے انجا میتاگ ایک ایک گول سکور کر کے نمایاں رہیں ۔