ایوو کارلووک نے 45 ایسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ایوو کارلووک نے 45 ایسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

برلن ( نیٹ نیوز) کروشین ٹینس سٹار ایوو کارلووک نے اے ٹی پی ٹورنامنٹس کی تاریخ میں 45 ایسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایوو نے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹامس برڈچ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ جرمنی میں جاری گیری ویبر ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں کروشین پلیئر ایوو کارلووک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹامس برڈچ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انہوں نے میچ میں 45 ایسز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

اس سے قبل زیادہ ایسز کا ریکارڈ آسٹریلین پلیئر کے پاس تھا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل جرمنی کی سیبائن لیسکی نے ایگون کلاسک ٹورنامنٹ میں زیادہ ایسز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی