پاکستانی ٹیم آئرلینڈ سے جیتنے کے باوجود پروفیشنل ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سے باہر

پاکستانی ٹیم آئرلینڈ سے جیتنے کے باوجود پروفیشنل ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سے ...

بیجنگ( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 4-1 فریمز کے مارجن سے جیتنے کے باوجود پروفیشنل ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئی۔ گرین شرٹس تین فتوحات کے ساتھ 13 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی۔ چین میں جاری ایونٹ میں آخری گروپ میچ میں محمدسجاد اور حمزہ اکبر پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آئرش ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کی لیکن یہ فتح گرین شرٹس کو اگلے راؤنڈ تک پہنچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔ گروپ سے ویلز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شرکت سے پاکستانی جوڑی کو 7 ہزار امریکی ڈالر ملیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی