آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر

آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن( نیٹ نیوز) آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ اضافی ٹی ٹونٹی میچ کو سیریز میں شامل کر لیا گیا اور دونوں ٹیمیں سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آج کھیلا جائے گا۔ سکاٹ لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 جون کو کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ دونوں بورڈز نے مشاورت سے ایک اضافی ٹی ٹونٹی میچ کو سیریز میں شامل کر لیا ہے جو کہ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔