پاکستان پہلی اننگز میں 417 پر آؤٹ سری لنکا کے 63 رنز 2 پر آؤٹ
گال ( نیٹ نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم اسد شفیق اور سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 417رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور 300پر 117رنز کی برتری حاصل کر لی ،پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 131رنز ناٹ آؤٹ ،سرفراز احمد96اور ذوالفقار بابر 56رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،سری لنکا کی جانب سے دلرون پریرا4،دھمیکا پرساد3 ،پریپ نے 2اوعر ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی سری لنکا نے دوسری اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 63رنز بنا لئے میزبان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید54رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 118رنز سکور پر کھیل شروع کیا تو اسد شفیق اور سرفراز احمد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 139 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا سکور 235 رنز تک پہنچا دیا سرفراز احمد 96 رنز بناکر پراساد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ، 273 رنز کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستانی کی آٹھویں وکٹ 302 رنز کے سکور پر گری جب یاسر شاہ 23 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ بیٹسمین ذوالفقار بابر اور اسد شفیق نے نویں وکٹ پر 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا سکور 403 رنز تک پہنچا دیا ، ذوالفقار بابر کیریئر بیسٹ 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ اسد شفیق نے ساتویں سنچری سکور کی ، وہ 131 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز 300 رنز کے جواب میں 417 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی سری لنکا نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنا لئے ۔ دوسری اننگز میں وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید54رنز درکار ہیں۔