جنوبی پرتگال میں مسافر بس کے حادثہ میں 3افراد ہلاک ، 20زخمی

جنوبی پرتگال میں مسافر بس کے حادثہ میں 3افراد ہلاک ، 20زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لزبن (اے پی پی) جنوبی پرتگال میں مسافر بس کے حادثہ میں 3افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حادثہ پرتگال کے جنوبی علاقے بیجا میں پیش آیا اور حادثہ کے بعد ایک ہیلی کاپٹر 91امدادی کارکن اور 37گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پرتگال کے علاقے لجا روی میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 4غیر ملکی سیاح ہلاک اور 30دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -