یمن میں فاقہ کشی سے متاثرہونے والوں کو مدد دینے کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے،اقوام متحدہ

یمن میں فاقہ کشی سے متاثرہونے والوں کو مدد دینے کیلئے فوری جنگ بندی کی ...

اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ یمن میں جاری مسلح تصادم کی وجہ سے 50 فیصد سے زیادہ مقامی باشندے فاقہ کشی کی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک اور زراعت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشترکہ اعلامیہ میں نشاندھی کی گئی ہے کہ مارچ کے آخر میں یمن میں کشیدگی بڑھنے کے بعد فاقہ کشی سے متاثرہونے والوں کی تعداد 13 ملین تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک کی مجموعی آبادی 24 ملین ہے۔ یمن کے22 صوبوں میں سے 19 صوبوں میں خوراک کا شدید بحران ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے یمن میں فوری جنگ بندی کرنے کی اپیل کی تاکہ متاثرین کو کھانے پینے کی چیزیں، ادویات اور دوسری اشیائے ضرورت فراہم کی جا سکیں۔

مزید : عالمی منظر