ایران دہشت گردانہ واقعات کی پشت پناہی کرتا رہا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

ایران دہشت گردانہ واقعات کی پشت پناہی کرتا رہا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں ایران نے دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سرپرستی کی اور اس دوران تہران حکومت نے شامی حکومت کو ہتھیار بھی فراہم کیے۔رپورٹ کے مطابق لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو ایرانی حکومت کی پشت پناہی حاصل رہی ہے لیکن اسی عرصے میں ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات بھی کرتا رہا ہے جبکہ تہران نے عراق کی مقامی ملیشیا گروپوں کو استعمال کرتے ہوئے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کامیابی کے دعوے کر کے نام کمانے کی کوشش بھی کی۔

مزید : عالمی منظر