صوبائی دارالحکومت ،2بوری بند سمیت 3نعشیں برآمد ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

صوبائی دارالحکومت ،2بوری بند سمیت 3نعشیں برآمد ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
صوبائی دارالحکومت ،2بوری بند سمیت 3نعشیں برآمد ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

  

لا ہور (کرا ئم سیل ) صو با ئی دا ر لحکومت کے مختلف مقامات سے 3نعشیں بر آ مد ، بھا ٹی سے 2افرا د کی بو ر ی بندنعشیں ملنے سے علاقہ میں خوف وہرا س پھیل گیا جبکہ تیسر ی نعش گو المنڈ ی سے نا لے کے قر یب سے ملی ہے ، پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر اید ھی ایمبولنس کے ذر یعے پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیل کے مطا بق بھا ٹی کے علاقہ پرندہ مارکیٹ میں دو نامعلوم افراد کی بوری بند نعشوں کی اطلا ع ملنے پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کرلواحقین کی تلاش میں اعلانات بھی کرائے اورشناخت نہ ہونے پر لاشوں کو قبضہ میں لے کرمردہ خانہ میں بھجوا دیا ۔ پولیس کے مطا بق بوری بند نعشوں کے حوالے سے تفتیش جا ر ی ہے ۔ در یں اثنا ء گوالمنڈی کے علاقہ نسبت روڈ پر18سا لہ نو جو ان کی نعش برآمدہوئی۔ پولیس نے تینو ں نعشیں پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔

مزید : علاقائی