جسٹس( ر) کاظم علی ملک کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی،سی سی پی او

جسٹس( ر) کاظم علی ملک کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی،سی سی پی او

لاہور(کرائم سیل)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار بطور گن مین اور ان کے دفتر کی سکیورٹی کے لئے 15 پولیس اہلکار جبکہ گھر کی سیکیورٹی کے لئے 5اہلکار تعینات ہیں جو کل ملاکر 21 اہلکار بدستورسیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں لہذا یہ تاثر قطعی درست نہیں ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک سے سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی