داتا دربار ،47سالہ نامعلوم شخص پرُاسرار طور پر ہلاک ہوگیا

داتا دربار ،47سالہ نامعلوم شخص پرُاسرار طور پر ہلاک ہوگیا

لاہور(کر ائم سیل)داتا دربار کے علاقہ میں47سالہ نامعلوم شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر شناحت نہ ہو نے پر مر دہ خانہ میں جمع کرادی ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے نوسربازوں نے کوئی زہریلی چیز کھلاکر کر ہلاک کردیا تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پر مصروف تفتیش ہے ۔تفصیلات کے مطابق راہ گیروں نے داتا دربارکی دیوار کے ساتھ ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے لا ش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کرا کے کارر وئی شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی