شاہدرہ، موٹرسائیکل سوارنوجوان تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

شاہدرہ، موٹرسائیکل سوارنوجوان تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوارنوجوان تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا،پولیس نے نعش مردہ خانے میں جمع کرواکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان زاہد محمود کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری مو قع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واکے کا روائی شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے نو جوان کی شنا خت زاہد محمود کے نام سے ہو ئی ہے ،مزید کا روائی ورثا کے درخواست دینے کے بعد کی جا ئے گی۔

مزید : علاقائی