ڈسکہ،دوران گشت پولیس نے4اشتہاری ملزمان پکڑ لئے
ڈسکہ( نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) دوران گشت ملزم سے ناجائز پسٹل برآمدجبکہ چار اشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت موضع سوہاوہ میں ملزم امجد علی سے دوران تلاشی ایک عدد ناجائز پسٹل30بور بمعہ6عدد گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے اشتہاری ملزمان شرافت علی سکنہ قصور ،رفیق سکنہ اوکاڑہ اورموترہ پولیس نے اشتہاری ملزمان ریض مسیح سکنہ گجر کلہ ،خرم مسیح سکنہ پیر وچک کو بھی پکڑ لیا ۔