کامونکے،مخالفین نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکے،مخالفین نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکے(نمائندہ پاکستان) معمولی تنازعہ پر چار افراد نے اسلحہ کے روز پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ کے رہائشی محمد یونس اور زاہد وغیر ہ کا معمولی تنازعہ چل رہا تھا کہ گذشتہ رو ز اسی بناپر زاہد عرف شان، دانش مسیح عرف دانو ،ایاز عرف بادل،عباد عرف ڈلا نے اسلحہ کے زور پر محمد یونس کو گھرسے کھیتوں میں لیجاکرشدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : علاقائی