ہربنس پورہ ، 30سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی

ہربنس پورہ ، 30سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر 30سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی کے بھائی قمر ،دوست رفاقت اور گھر کے ساتھ موجود دکان کے مالک منظور نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی محمد رمضان سرگودھا کا رہائشی تھا ،یہاں لاہور میں کئی سال قبل اکیلا آ کر ملازمت کر رہا تھااور کرایہ کے مکان میں رہتا تھا۔اس کے ساتھ کئی اور افراد نے بھی مکان میں کمرے کرایہ پرلئے ہوئے تھے۔ رفاقت کے مطابق گزشتہ روز رمضان کے کمرے سے عجیب سے آوازیں آنے پر اسے تشویش ہوئی تو وہ اس کے کمرے میں گیا جہاں رمضان کی حالت خراب تھی ،اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔پولیس نے ورثا کے کہنے پر ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش کو ان کے حوالے کر دیا جبکہ متوفی کے بھائی کے مطابق گھریلو حالات اور تنگدستی سے رمضان بہت پریشان رہتا تھا اس کی موت کی وجہ بھی یہی ہے۔

مزید :

علاقائی -