افطاری کے وقت ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے وارڈنز کی تعدادمیں اضافہ

افطاری کے وقت ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے وارڈنز کی تعدادمیں اضافہ

لاہور ( کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں افطاری کے موقعہ پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈنز کی تعداد 1400سے بڑھاکر 1800 کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی اونے گزشتہ روز افطاری کے وقت شہر کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور ٹریفک وارڈنز میں نہ صرف کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا بلکہ ٹریفک کی روانی کیلئے مزید 400وارڈنز کی سپیشل ڈیوٹی لگادی ہے۔ اس بارے میں طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ وہ ہر روزشہر کے مختلف پوائنٹس پر خود جا کر افطاری کے وقت وارڈنز کی ڈیوٹی چیک کیا کریں گے اور سڑکوں پر ہی وارڈنز کے ہمراہ افطاری کر یں گے۔ سی ٹی او نے مزید بتایا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

مزید : علاقائی