پارک اُ جاڑنے پرمالی نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا

پارک اُ جاڑنے پرمالی نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں پارک اُ جاڑنے پر پی ایچ اے کے مالی نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مالی اسحاق ابراہیم نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو بتایا کہ مقامی کالونی کے پارک میں ایڈوکیٹ عظیم اللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ فٹ بال کھیلتا ہے جہاں پودے لگے ہونے کی وجہ سے فٹ بال کھیلنا منع ہے مذکورہ افراد کی وجہ سے 100سے زائد پودے ضائع ہو گئے ہیں، منع کر نے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -