شاد باغ میں نشہ سے منع کر نے پر نو جوان کا بڑی بہن پر تشدد

شاد باغ میں نشہ سے منع کر نے پر نو جوان کا بڑی بہن پر تشدد
شاد باغ میں نشہ سے منع کر نے پر نو جوان کا بڑی بہن پر تشدد

  

لاہور(کرائم سیل) شاد باغ کے علاقہ میں نشہ سے منع کر نے پر نو جوان کا بہن پر تشدد،متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لیے سی سی پی او آفس پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق شاد باغ کے علاقہ عیسیٰ نگری کی رہائشی آمنہ کا چھو ٹا بھائی اکرام نشہ کرتا ہے جس کو آمنہ نے گزشتہ روز منع کیا جس پر طیش میں آکر اس نے آمنہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا ۔آمنہ نے بتایا کہ میرا بھائی اکثر مجھ سے نشہ کرنے کے لیے رقم لے کر جا تا تھا کل جب اس نے پھر رقم دینے کا کہا تو میں نے اس کو سمجھایا کہ نشہ کرنے سے باز آ جا ؤ جس پراس نے طیش میں آکر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا ۔

مزید : علاقائی