غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے چار ہزارکانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے

غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے چار ہزارکانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے

لاہور (کر ائم سیل)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں مختلف حکومتی ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ(SPU) میں چار ہزار76کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔جن کے لئے اشتہار باقاعدہ رواں ہفتے اخباروں میں دئے جائیں گے۔ان بھرتیوں میں لاہور میں 918، شیخوپورہ 245، گوجرانوالہ 609، راولپنڈی 546، سرگودھا 227، ساہیوال 170، ملتان 350، ڈی جی خان 274، بہاولپور 266اور فیصل آباد 471کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔یہ کانسٹیبلز پے سکیل 5میں بھرتی ہونگے اور ان بھرتیوں میں 5فیصد کوٹہ اقلیتوں اور 10فیصد سابق فوجیوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔بھرتی کیے جانے والے کانسٹیبلز کو صوبے بھر میں کسی بھی مقام پر ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا جا سکے گا اور بھرتی کے لئے تمام تفصیلات امیدوار چھپنے والے اشتہاروں سے حاصل کر سکیں گے۔

مزید : علاقائی