نوسربازوں نے پولیس کی وردی پہن کر سعودیہ پلٹ شخص کو لوٹ لیا

نوسربازوں نے پولیس کی وردی پہن کر سعودیہ پلٹ شخص کو لوٹ لیا

کامونکے(نمائندہ پاکستان)نوسربازوں نے موٹر ویز پولیس کی وردی پہن کر سعودیہ پلٹ شخص کو لوٹ لیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقہ بھٹی بھنگو کا رہائشی محمد یوسف اپنے سعودیہ پلٹ بیٹے کو ائیرپورٹ سے کیری ڈبہ میں واپس لیکر آرہا تھا کہ کامونکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک ایک کارسواروں نے اُنہیں روک لیا جس سے موٹر ویز پولیس کی وردیوں میں تین افراد اُترے اور چیکنگ کے بہانے محمد یوسف سے آٹھ لاکھ چالیس ہزار روپے کے سعودی ریال چھین کر فرار ہوگئے۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی