نوسربازوں نے سادہ لوح شہریوں کو نشہ آوربسکٹ کھلا کر لوٹ لیا

نوسربازوں نے سادہ لوح شہریوں کو نشہ آوربسکٹ کھلا کر لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)ریلوے اسٹیشن پر نوسربازوں نے سادہ لوح شہریوں کو نشہ آوربسکٹ کھلا کر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری محمدفرحان اور عثمان نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات لاہور سے سرگودھا جانے کے لئے ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں پر ٹرین کا انتظار کررہے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد نے باتوں میں لگا کر انہیں کچھ بسکٹ کھلا دئے جن کے کھانے کے بعدان پر نیم بیہوشی طاری ہو گئی ، دونوں نوسربازوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔دیگر مسافروں نے انہیں سنبھالا اور قریبی ہسپتال میں منتقل کیاجبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -