سعودی عرب میں کام کرنے والا چنیوٹ کانوجوان ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق

سعودی عرب میں کام کرنے والا چنیوٹ کانوجوان ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق

چنیوٹ(نمائندہ خصوصی)چنیوٹ سے محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب کام کرنے والا نوجوان گزشتہ روز ٹریفک کے حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا 25سالہ لیاقت ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے ممبر چوہدری دلشاد احمد کا بھتیجا تھا بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر یزان میں چنیوٹ سے محنت مزدوری کے لئے جانے والا 25سالہ لیاقت علی ولد چوہدری محمد ارشاد سکنہ محلہ مسکین پورہ کار حادثہ میں دم توڑ گیا ۔متوفی کی میت چنیوٹ لائی جائے گی اور اسکی آخری رسومات انکے گھر میں ادا کرکے تدفین آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : علاقائی