ایس پی کے گھر ڈیوٹی دینے والے پولیس کا نسٹیبل کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

ایس پی کے گھر ڈیوٹی دینے والے پولیس کا نسٹیبل کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

 لاہور(کرائم سیل)ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ایس پی کے گھر ڈیوٹی دینے والے پولیس کانسٹیبل کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے۔ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل خالد بیگ ولد مطلوب بیگ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ J-1/30میں ایک ایس پی کے گھر تعینات تھا،چند روز قبل وہ گھر سے ڈیوٹی پر گیا جس کے بعد واپس نہ آیا ،تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا،جس پر خالد بیگ کی بیوی شیر بانو نے پولیس سے رابطہ کیا مگر پولیس بھی اس کا کوئی سراغ نہ لگاسکی جس کے بعد پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ 241/15درج کرلیا،مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خالد بیگ کو ڈیوٹی کے دوران سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار اپنے ساتھ لیکر گئے۔مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہم سے کوئی تعاون نہیں کررہی ہے،میرا شوہر ایک شریف آدمی ہے اس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں چل رہی تھی۔

مزید : علاقائی