صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاؤن شیرشاہ بلاک میں خالدہ پروین اپنے بچوں کو سکول سے لیکر گھر جارہی تھی کہ دوڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس کا پر س چھین لیا جس میں 23لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات تھے ۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں خالد محمود اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ،اقبال ٹاؤن میں عدیل اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 60ہزار،گلشن اقبال میں شمسہ سے ایک لاکھ 80ہزار،شادباغ میں کاشف سے ایک لاکھ 50ہزار اور موٹرسائیکل،ستوکتلہ میں منظور سے ایک لاکھ،گرین ٹاؤن میں خالد سے 95ہزار،سول لائن میں عثمان کے والد سے پولیس وردی والے ڈاکو نے 60ہزار،اقبال ٹاؤن میں شاداب سے موٹرسائیکل اور 40ہزار،اسلام پو رہ میں عبداللہ سے 27ہزار،اسلام پو رہ میں عثمان سے 22ہزاراورباغبانپورہ میں انور سعید سے 40ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔علاوہ ازیں اچھرہ میں بشیر،جنوبی چھاؤنی میں آصف نشترکالونی میں نوید،گارڈن ٹاؤن میں عمرگرین ٹاؤن رحمت رائیونڈ میں علی،جوہرٹاؤن میں فضل،اقبال ٹاؤن میں عبداللہ اور گلشن راوی میں حسن کی مو ٹرسائیکلیں اور لیاقت آباد میں نعیم ٹاؤن شپ میں شاہ زیب کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔