طیارے میں افطاری کیسے کی جائے مسئلہ حل ہو گیا

طیارے میں افطاری کیسے کی جائے مسئلہ حل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ بوقت افطار اپنے گھر پر یا اپنے شہر میں موجود ہیں تو یقیناً کوئی دقت نہیں لیکن اگر آپ ایک طیارے میں محو پرواز ہیں تو افطار کے وقت کے بارے میں ضرور سوال کھڑا ہو سکتا ہے۔ ایمریٹس 247 نے یہی سوال دبئی میں گرینڈ مفتی کے فرائض سر انجام دینے والے عالم دین ڈاکٹر علی احمد سے کیا تو ان کا کہنا تھا کہ نماز اور افطار کے وقت کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس جگہ موجود ہیں نا کہ آپ کہاں سے روانہ ہوئے اور کہاں جا رہے ہیں۔ اگر آپ جہاز میں محو سفر ہیں اور آپ کو سورج ابھی نظر آ رہا ہے تو آپ کے لئے افطار کا وقت نہیں ہوا، خواہ نیچے زمین پر بسنے والوں کے لئے افطار کا وقت ہو چکا ہو۔ آپ جس جگہ موجود ہیں وہاں غروب آفتاب کے بعد ہی آپ کی افطار کا وقت ہو گا۔ ڈاکٹر علی احمد نے مثال کے طور بتایا کہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی بالائی منازل پر زمین کی نسبت دیر تک سورج نظر آ سکتا ہے لہٰذا بالائی منازل پر موجود لوگ زمین پر موجود لوگوں کے ساتھ افطار نہیں کریں گے بلکہ جب ان کے لئے غروب افطار کی شرط پوری ہو گی تب افطار کریں گے۔

مزید :

علاقائی -