بلوچستان میں 600 شرپسند نوجوان را کے ایماء پر دہشتگردی میں ملوث ہیں ،سرفرازبگٹی

بلوچستان میں 600 شرپسند نوجوان را کے ایماء پر دہشتگردی میں ملوث ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(اے این این) صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجود شرپسند را کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ، سکیورٹی فورسز متحرک ہیں ،کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،حکومت پہاڑوں میں رہنے والے نوجوانوں کو واپس لا کر قومی دھارے میں شامل کرے ۔یہ بات انہوں نے سرکاری ٹی وی بلوچستان ڈائری میں میزبان ڈاکٹر سجاد بخاری کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قومی شاہراہوں پر عوام کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے ، تعجب کی بات ہے کہ بلوچستان میں 600کے قریب شرپسند نوجوان صوبے کو یرغمال بنانے کیلئے ’’را‘‘ کی ارشارے پر دہشتگردی کے واقعات کررہے ہیں لیکن دوسری جانب ہمارے سیکورٹی اداروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ان کے کئی ٹھکانے تباہ اور اہم کمانڈر کو ٹارگٹ بھی بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’را ‘‘افغانستان کے راستے باآسانی کارروائی کرتے تھے لیکن اب سرحدوں کو محفوظ بنا کر آنے جانے والے لوگوں کو سخت تلاشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے یرغمال بنائے گئے کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

شرپسند

مزید :

علاقائی -