تیزی کے ساتھ نوٹ گننے والی چینی خاتون

تیزی کے ساتھ نوٹ گننے والی چینی خاتون
 تیزی کے ساتھ نوٹ گننے والی چینی خاتون

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) تیزی سے نوٹ گننے کے لئے مشین بھی ایجاد ہو چکی ہے لیکن ایک چینی خاتون اپنی نازک انگلیوں کے ساتھ نوٹ اس قدر تیزی کے ساتھ گنتی ہے کہ دیکھنے والوں کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔جینی خاتون کی مہارت کی ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آنے کے بعد اب تک اسے دس لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو میں خاتوں 100 یوان کے نوٹوں کی گڈی صرف 30 سیکنڈ میں گننے کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اکثر یوٹیوب صارفین نے خاتون کی حیرت انگیز صلاحیت پر حیرانی کا اظہار کیا اور کچھ کا تو کہنا تھا کہ وہ خاتون کی تیزی سے چلتی انگلیوں پر نظر ہی نہیں رکھ پائے، جبکہ کچھ نے اسے جادو قرار دیا۔ خاتون نوٹوں کی گنتی کے لئے انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑ کی فولڈ کرتی ہے اور پھیر بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے انہیں گننا شروع کرتی ہے۔ وہ گنتی کے لئے اپنی چاروں انگلیوں اور حتٰی کہ انگوٹھے کا استعمال بھی کرتی ہے اور حیران کن رفتار کے ساتھ گنتی کرتی ہے۔ خاتون کی شناخت تا حال سامنے نہیں آئی۔ نوٹ گننے والی انسانی مشین کی ویڈیو بھی آپ کے لئے پیش خدمت ہے۔

مزید : علاقائی