قائداعظم سولر پراجیکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ،پرویزالٰہی
لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ روزہ داروں کو سحروافطار میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی خوشخبری سنا کر حکومت نے لوڈشیڈنگ کے پچھلے تمام ریکارڈ بھی توڑ دئیے ہیں، بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہو جاتی ہے اور سحری و افطاری کے دوران بجلی نہ ہونے سے اکثر مقامات پر روزداروں کو پانی بھی میسر نہیں تھا ۔ اپنے ایک بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پچھلے سات سال سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے تو کر رہی ہے لیکن عملی طور پر جھوٹی تاویلیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ پر اربوں روپے خرچ کر دئیے گئے لیکن یہ بند پڑا ہے، قائداعظم سولر پراجیکٹ سے ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا کیونکہ اس سے بھی صرف 18میگاوٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
پرویز الٰہی