آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 60 سنگل، 23 ڈویژن اور 21خصوصی بنچز تشکیل

آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 60 سنگل، 23 ڈویژن اور 21خصوصی بنچز تشکیل

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 60سنگل، 23 ڈویژن اور 21خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے۔روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 13 ڈویژن اور37سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ اہم مقدمات کی سماعت کے لئے 21خصوصی بنچز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 3 ڈویژن اور 6 سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 12سنگل اور 5ڈویژن بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 5 سنگل بنچز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

بنچز تشکیل

مزید : صفحہ آخر