سرکاری محکموں کی نگرانی کیلئے وکلاء کی 11رکنی نگران کمیٹی تشکیل

سرکاری محکموں کی نگرانی کیلئے وکلاء کی 11رکنی نگران کمیٹی تشکیل

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کی نگرانی کیلئے وکلاء کی 11رکنی نگران کمیٹی تشکیل دے دی ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ پیر مسعود چشتی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کمیٹی کا چیئرمین چودھری فیصل محمود ایڈووکیٹ جبکہ شریک چیئرمین شمریز ناصر ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کمیٹی کے وائس چیئرمین میاں عاصم امان اللہ اور سیکرٹری سہیل قیصر تارڑ کو مقرر کیا گیا ہے ، کمیٹی کے ممبروں میں شیخ عامر شہزاد ایڈووکیٹ، ثاقب خوشنود گوندل، خرم شہزاد بھگہ، سہیل بابر تارڑ ایڈووکیٹ، ایم جاسم وڑائچ ایڈووکیٹ ، حافظ مبشر اللہ گجراور اظہر عباس تارڑ شامل ہیں، ہائیکورٹ بار کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی پنجاب بھر کے سرکاری محکموں میں قانون کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گی اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو قانون کے مطابق منظر عام پر لانے کیلئے کردار ادا کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر