شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو جرمنی کے وفد کی خوشگوار حیرت

شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو جرمنی کے وفد کی خوشگوار حیرت

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جرمنی کے سفیر ڈاکٹرسائرل نن کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے توانائی کی معروف بین الاقوامی کمپنی کے صدر و اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد سے روانی کے ساتھ جرمن زبان میں بھی گفتگو کی ،جس پر جرمن وفد کے اراکین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان پر مہارت اور دسترس کو سراہااور کہا کہ شہباز شریف کوجرمن زبان پربہت عبور حاصل ہے اورہمیں خوشی کے ساتھ حیرت بھی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹونے جرمن زبان میں اتنی مہارت کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ جرمن وفد نے کہا کہ ہم نے آپ کی جرمن زبان پر دسترس کا شہرہ پہلے ہی سن رکھا تھا اور آج اس کا مشاہدہ بھی کرلیا ہے ۔ جرمن وفد کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر