سعودی بادشاہ نے کریملن کا دورہ کرنے کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت قبول کر لی

سعودی بادشاہ نے کریملن کا دورہ کرنے کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت قبول ...

ماسکو(آئی این پی ) سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز بن سعود نے کریملن کا دورہ کرنے کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت قبول کر لی، وہ جلد ہی روس کا دورہ کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں صدر پوٹن کے ساتھ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان آل سعود کی ملاقات کے دوران ملاقات کا اعلان کیا گیا۔سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان آل سعودنے صدر پوٹن کو سعودی بادشاہ کی طرف سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی جو پوٹن نے قبول کرلی۔ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان آل سعود اور صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے موقع پرہوئی۔

مزید : صفحہ آخر