38 سیشن ججوں کی حقیقی سنیارٹی بحال 196 سول ججز کو درجہ اول کے اختیارات اتفویض

38 سیشن ججوں کی حقیقی سنیارٹی بحال 196 سول ججز کو درجہ اول کے اختیارات اتفویض

 لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے 38سیشن ججوں کی حقیقی سنیارٹی بحال کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تاریخوں سے پرفارما پروموشن دے یئے جبکہ درجہ دوئم کے 196سول ججز کو درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں ،لاہور ہائی کورٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جن سیشن ججوں کی سنیارٹی بحال کی گئی ہے ان میں فیض محمد، گلزار احمد خالد، اشفاق احمد رانا، میاں غلام حسین، راؤ عبدالجبار خان ، محمد اکرم، طارق مسعود بھٹی ، اعجاز علی ، محمد الطاف، عابد علی ، محمد طارق ایوب ، صبح صادق خان ، محمد کلیم خان ، سید ناصر علی بخاری ، محمد آصف رانا، محمد محسن، غلام مجتبی ٰ ،محمد سجاد حسین خان ، محمد ریاض، سید ضیغم عباس رضوی ، محمود حیات ، محمد یاسر عرفات ، محمد ظفر اقبال سیال ، نصر ت علی نسیم ، محمد رضوان عارف، وسیم احمد، محمد اقبال ہرل ، خواجہ ظفر اقبال ،امجد علی خان ،محمد افضل خان ،عاقل حسین چوہان ، شوکت محمود ، راجہ پرویز اختر، محمد نعیم ارشد ،قمر اعجاز،محمد اشرف اور محمد زبیر عزیز چیمہ شامل ہیں ۔عدالت عالیہ کے رجسٹرار حبیب اللہ عامر کی طرف سے 196سول ججوں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر