ایل پی جی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے‘فاروق افتخار

ایل پی جی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے‘فاروق افتخار

لاہور(کامرس رپورٹر)ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھاری اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر اور ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا کہ ایس ایس جی سی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں تقریباً پانچ ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ کرکے عوام پر بم گرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر صارفین ریلیف کی توقع کررہے تھے مگر ایس ایس جی سی نے اس کے بالکل الٹ قدم اٹھایا۔ فاروق افتخار نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں اور ان میں مزید اضافہ صارفین کے لیے بہت سے مسائل پیدا کرے گاجنہیں پہلے ہی بجلی کے بحران سمیت بہت سی پریشانیو ں کا سامنا ہے۔ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ صارفین کے وسیع تر مفاد میں ایل پی جی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے۔

مزید : کامرس