پاکستان ریلویز امریکی کمپنی سے55لوکو موٹوز خریدے گا
لاہور(آن لائن) پاکستان ریلویز امریکی کمپنی سے55لوکو موٹوز خریدے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے اور امریکن کمپنی جنرلی الیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق بھی موجود تھے۔ معاہدے پر پاکستان ریلوے کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور بوبک اور جنرل الیکٹرک کی طرف سے کمپنی کے ایم ڈی نے دستخط کیے۔ معاہدے کی شرائط میں 55لاکوموٹوز کی مینٹینس اور پرزہ جات کی فراہمی کمپنی کے ذمہ ہوگی۔