امریکی منڈیوں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

امریکی منڈیوں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکاگو(اے پی پی) امریکی منڈیوں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یکم جون کے بعد پہلی مرتبہ کے سی ہارڈرٹ وینٹر کے تحت مستقبل کے سودے 5 ڈالر فی بشل سے کم میں طے پائے گئے۔ اسی طرح شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت بھی مستقبل کے سودوں میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق کینیڈا اور امریکہ کے بعض علاقوں میں بارشوں کے تناظر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کی توقع ہے۔

مزید :

کامرس -