مئی میں ٹیسٹال برآمدات میں ساڑھے 4فیصد کمی

مئی میں ٹیسٹال برآمدات میں ساڑھے 4فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود پاکستانی برآمدات میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، رواں مالی سال مئی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں ساڑھے چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات ساڑھے چار فیصد کمی سے ایک سو اٹھانوے ارب پچیاسی کروڑ روپے رہی جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں دو سو آٹھ ارب اکتیس کروڑ روپے تھی۔ برآمدکنندگان مے مطابق منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث پاکستان جی پی پلس اسٹیٹس سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہوپارہا۔ رواں مالی سال ریڈی میڈ گارمینٹس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں کی برآمدات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ رمیڈ گارمنٹس کی برآمدات پانچ ارب روپے اضافے سے انیس ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -