ترسیلات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان

ترسیلات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رمضان المبارک میں زکٰوۃ، عطیات اور دیگر اخراجات کے باعث ترسیلات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح انیس ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان میں ماہانہ ترسیل کا اوسط حجم ایک ارب ارسٹھ کروڑ ڈالر ہے، تاہم ہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطر کے باعث زکواۃ، عطیات اور دیگر اخراجات کی مد میں پچاس سے ستر کروڑ ڈالر اضافی ترسیل کئے جاتے ہیں، جس کے پیش نظر رواں ماہ ترسیلات کی مجموعی مالیت دو ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بیرون ملک مقیم پاکستانی عید کی خریداری اور دیگر کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر رقوم ترسیل کرتے ہیں، جو ایک طرف تو روپے کی قدر میں استحکام کا سبب بنتا ہے، دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوتے ہیں۔

مزید :

کامرس -