پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹینشوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔اس سے قبل صبح کے وقت پولیس سے تلخ کلامی پر لیگی رہنماء تماں بٹ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیاگیاتاہم بعد میں تماں بٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیاہے جہاں ان کی ضمانت عدالت نے منظور کر لیا ۔
عام انتخابات 2013ء میں مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ کامیاب ہوئے تھے جس پر ق لیگ کے ناصر چیمہ نے الیکشن ٹربیونل میں کامیابی چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔ 33 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ہونیوالی پولنگ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدوارمیں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
پولنگ سٹیشن 101 پر ایس ایچ او سے تلخ کلامی پر لیگی رہنماء تماں بٹ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیاگیا۔