کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش‘گرمی کا زور ٹوٹ گیا‘شہریوں کا اظہارخوشی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا برا حال ہے اور اوپرسے رہتی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کررکھی ہے حکومت نے تو روزہ دار وں کی نہیں سنی لیکن قدرت نے سن لی اور ابرگرم کو برسا دیا جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔یاد رہے حالیہ دنوں گرمی کی شدید لہر کے باعث10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی‘ ایئرپورٹ کے اطراف‘شاہراہ فیصل ‘گڈاپ‘ملیر اورضلع شرقی کے علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور مزید بارش کا امکان ہے۔