گال ٹیسٹ ،قومی ٹیم نےسری لنکا کودس وکٹوں سے شکست دے دی

گال ٹیسٹ ،قومی ٹیم نےسری لنکا کودس وکٹوں سے شکست دے دی
گال ٹیسٹ ،قومی ٹیم نےسری لنکا کودس وکٹوں سے شکست دے دی

  

گال(مانیٹرنگ ڈسیک)قومی کرکٹ ٹیم نےنو سال بعد سری لنکا کوان کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے دی ،سری لنکا کی جانب سے دیے گئے  90رنز کے ہدف کو قومی ٹیم نے 11.2اوورز میں عبور کرلیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغاز کیا ،محمدحفیظ نے 46جبکہ احمد شہزاد نے 43رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

سری لنکا نے پاکستان کو 90 رنز کا ہدف جسے پاکستان کو سری لنکا کوشکست دینے کیلئے41.5اوورز میں حاصل کرنا تھا جوکہ پاکستان نے 11اوورز میں ہی عبور کرلیا ۔ سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے 117رنز کے جواب میں 76اوورز میں 9کٹوں کے نقصان پر206رنز بنائے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے باولر یاسر شاہ نےشاندار باولنگ کا مظاہر کیا ،یاسرشاہ کی طوفانی باولنگ کے آگے سری لنکا کے کھلاڑی وکٹ پر قدم نہ جما پائے اور یکے بعد دیگرے سات کھلاڑی پولین پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے تھے۔گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر یاسر شاہ نے میچ کے رخ کو پاکستان کی جانب موڑ دیا تھاتاہم سری لنکا کے اوپنر کروناتنے کی نصف سنچری کی بدالت سری لنکا نے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری کو ختم کر دیا ۔سری لنکا کی تیسری وکٹ میچ کے پانچویں روز کے کھیل کے شروع میں پہلی ہی گیند پر پیریرا کی صفر پر گری ،چوتھی وکٹ تھری مین کی گری جوکہ 44رنز کی اننگ کھیل کر پولین لوٹ گئے ،پانچویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی میتھیوز بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور یاسر شاہ کی بال کا نشانہ بنے۔میتھیوز کے بعد آنے والے کھلاڑی ویتھانجے ایک سکور پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ چندی مال 29اور پرساد2سکور کے ساتھ کریز پر موجودہیں ۔

مزید : کھیل /Headlines